ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے خالی پن کا ذکر کیا ہے۔
انوپم کھیر نے اپنی ذاتی زندگی کے پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بچے نہ ہونے کی وجہ سے زندگی میں ایک خالی پن محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اپنی انوپم کھیر فاؤنڈیشن کے ذریعے بچوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو بعض اوقات اپنے دوستوں کے بچوں کو دیکھ کر انہیں بچوں کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، “میں نے پہلے اتنا محسوس نہیں کیا تھا، مگر اب سات آٹھ سال سے مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ میری زندگی میں کوئی المیہ نہیں ہے، مگر کبھی کبھی یہ خیال آتا ہے کہ اگر میرے بچے ہوتے تو یہ ایک اچھی چیز ہوتی۔”
انوپم کھیر کی شادی 1985 میں اداکارہ کرن کھیر سے ہوئی تھی۔ جب اس جوڑے کے ہاں اولاد نہیں ہوئی تو انہوں نے ایک چار سالہ بچے کو گود لے لیا۔ انوپم نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی خواہش کا اپنے سوتیلے بیٹے سکندر کھیر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔