اسلام آباد۔ چین کی چونگ چھنگ میونسپل ٹیکس سروس میںپاکستان ٹیکسیشن ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ سینٹر کا آغاز کر دیا گیا، اس میں پاکستان کے ٹیکس نظام کا مطالعہ ، پالیسی کے رجحانات کو ٹریک ، پاکستان کی ٹیکس پالیسیوں، قانونی فریم ورک، ٹیکس وصولی اور چین پاکستان اقتصادی تعاون(سی پیک) پر مینجمنٹ ماڈل کے اثرات کا تجزیہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو ٹیکس سے متعلق مشاورت اور مشورے فراہم کیے جائیں گے ۔ چین کئی سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ اور دوسرا سب سے بڑا برآمدی مقام ہے۔ 2023 میں پاک چین دوطرفہ تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔