اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا، جس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور متعلقہ شعبوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بڑھانا اور بلٹ اپ پراپرٹی (بی یو پی) سے متعلق مسائل کا حل نکالنا تھا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے پر زور دیا اور انجینئرنگ اور اسٹیٹ ونگز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسائل کے حل کی نگرانی کے لیے خود سیکٹرز کا دورہ کریں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 کے تقریباً 68% ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور کلورٹس کی تعمیر جاری ہے۔
سیکٹر C-15 میں ترقیاتی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور چیئرمین نے ان کے فوری حل کی ہدایت کی۔ مزید یہ کہ سیکٹر C-16 میں زیادہ تر ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ سیکٹر E-12 میں 65% ترقیاتی کام ہو چکے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہاں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، وہاں پلاٹس کا قبضہ جلد از جلد الاٹیز کے حوالے کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے واضح کیا کہ موجودہ انتظامیہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ شہر کی رہائشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔