دبئی: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
محسن نقوی نے آج صبح قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد لاہور سے روانگی کی۔ ان کی دبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
آج ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بات چیت کی جائے گی، اور بورڈ کے سربراہ شرکا کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
یہ اجلاس 19 اکتوبر سے جاری ہے، جس میں آئی سی سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے موجود ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آج کا اجلاس خاص طور پر پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
محسن نقوی اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک کراچی، اور پنڈی میں جاری تعمیراتی کاموں پر بھی بریفنگ دیں گے۔ آئی سی سی کے وفود نے بھی پاکستان آ کر جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ بورڈ ممبران چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔