ممبئی: کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے 50 فیصد حصص سیرین انٹرٹینمنٹ کے مالک آدار پوناوالا نے 1,000 کروڑ بھارتی روپے میں خرید لیے ہیں۔
دھرما پروڈکشن کے حصص خریدنے میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی اور انٹرٹینمنٹ کمپنی سارے گاما بھی دلچسپی رکھتے تھے، لیکن سیرین انٹرٹینمنٹ نے سبقت حاصل کر لی۔
آدار پوناوالا کی قیادت میں سیرین انٹرٹینمنٹ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ دھرما پروڈکشن میں کرن جوہر کی قیادت کو برقرار رکھیں گے۔
دھرما پروڈکشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پوناوالا کی کمپنی نے 1,000 کروڑ روپے میں 50 فیصد حصص حاصل کیے ہیں، جبکہ کرن جوہر باقی 50 فیصد کی ملکیت اپنے پاس رکھیں گے۔
دھرما پروڈکشن بھارت کی معروف فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد 1976 میں یش جوہر نے رکھی تھی۔ 2003 میں یش جوہر کے انتقال کے بعد، ان کے بیٹے کرن جوہر نے ادارے کی باگ ڈور سنبھالی۔
گزشتہ چار دہائیوں میں دھرما پروڈکشن نے کئی سپر ہٹ یادگار فلمیں پیش کی ہیں، جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم اِز خان، اور اسٹوڈنٹ آف دی ایئر شامل ہیں۔