کراچی: غیریقینی سیاسی حالات کے باعث گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج اتار چڑھاؤ اور مندی کی زد میں رہی۔ آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی نے مارکیٹ کی سرگرمیوں پر منفی اثر ڈالا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران متعدد اقدامات کے باعث انڈیکس 86 ہزار کی نئی بلند سطح بھی عبور کر گیا تھا، جس سے سرمایہ کاروں میں امید اور علاقائی استحکام کی توقعات پیدا ہوئیں۔ تاہم، اختتامی دو سیشنز کے دوران گھبراہٹ میں فروخت بڑھنے سے انڈیکس کی یہ بلند سطح برقرار نہ رہ سکی۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران ایران پر اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملوں کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔ ہفتے کے دو سیشنز میں تیزی اور تین سیشنز میں مندی کا سامنا رہا۔ افراط زر میں کمی کی توقعات کے پیش نظر دو سیشنز میں تیزی دیکھی گئی۔
ہفتہ وار کاروبار میں آل شئیر انڈیکس میں مندی کے باوجود، حصص کی مالیت 20 ارب 45 کروڑ 95 لاکھ 62 ہزار 243 روپے بڑھ گئی، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 111 کھرب 77 ارب 31 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار 54 روپے ہوگیا۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 233.31 پوائنٹس گھٹ کر 85,250.09 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 356.64 پوائنٹس گھٹ کر 26,803.04 پر بند ہوا۔
کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 390.03 پوائنٹس بڑھ کر 54,927.25 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 304.87 پوائنٹس گھٹ کر 129,268.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔