راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج متوقع ہے، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سماعت آج صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی، جبکہ دیگر ملزمان جیسے شیخ رشید، شبلی فراز اور عمر ایوب کے خلاف سماعت کچہری عدالت میں ہوگی۔
یہ کیس سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات سے الگ کر دیا گیا ہے اور اس کی سماعت تیزی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر حسیب سلطان نے بتایا کہ آج تمام ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی، جبکہ سانحہ 9 مئی کے باقی مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں گواہان گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔