بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے وسطی علاقے میں موجود ایک فوجی مرکز پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر ہیدیرا کے مشرق میں واقع ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا، جو ایئرمیزائل دفاعی بیس ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی طرف سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے اور گروپ کے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ نے اس سے قبل بھی اسرائیل کے شہر حیفہ اور اس کے شمالی علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ اسرائیل نے پچھلے ماہ حسن نصراللہ کو بیروت میں ایک فضائی کارروائی کے ذریعے شہید کیا تھا۔