پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں اسپن فرینڈلی پچ بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید سمیت سلیکٹرز کی ٹیم معروف پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ سے ملاقات کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچی، تاکہ قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج فراہم کرنے کے لیے اسپن دوستانہ پچ تیار کی جا سکے۔
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے بالترتیب 20 وکٹیں حاصل کر کے گرین شرٹس کو فتح دلائی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
اس کے علاوہ، تیسرے ٹیسٹ کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پلیئنگ الیون کے انتخاب کا مکمل اختیار 5 رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے، جبکہ ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت بھی کی جائے گی۔