اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کو تقریباً 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، سب سے زیادہ 36.5 ارب روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ روش پاور کو 15.5 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔اے ای ایس لال پیر کو 12.8 ارب روپے اور اٹلس پاور کو 6 ارب روپے دیے جائیں گے، جبکہ صبا پاور کو 1 ارب روپے ملیں گے۔ان تمام بند پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔