دبئی: ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ کے دوران قومی ترانے کے وقت جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔
کراچی میں پیدا ہونے والی 22 سالہ فاطمہ ثنا کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا، جس کے بعد وہ فوراً پہلی دستیاب پرواز سے کراچی واپس آئیں۔ نماز جنازہ اور تدفین کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے دوبارہ دبئی پہنچیں، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی۔
میچ کے آغاز سے قبل، جب قومی ترانہ بج رہا تھا، وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بدقسمتی سے، قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاطمہ ثنا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کیوی بالرز کا مقابلہ نہیں کر سکا، جس کے نتیجے میں گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں۔ اس میچ کے ساتھ ہی بھارت اور پاکستان دونوں ہی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔