بیروت: اسرائیلی فوج نے تمام بین الاقوامی جنگی قوانین اور عالمی قیادت کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے لبنان کے علاقوں ماؤنٹ اور نباتیہ پر شدید فضائی بمباری جاری رکھی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ماؤنٹ لبنان میں 22 اور جنوبی نباتیہ میں 10 افراد سمیت دیگر علاقوں میں مزید لوگ شہید ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ 174 زخمیوں میں سے درجن بھر کی حالت نازک ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے نباتیہ کے ایک بازار کو بھی نشانہ بنایا، جہاں شہری خرید و فروخت میں مصروف تھے، جس کے باعث زیادہ تر زخمی اسی مقام پر ہوئے۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے شمال اور جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حزب اللہ نے جواباً اسرائیلی علاقے حفیہ پر دھماکا خیز ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔