پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں 15 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، اجلاس میں تحریک انصاف کے چاروں ریجنز کے عہدیداروں، ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں 15 اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا اور اگر احتجاج کا فیصلہ ہوا تو انتظامات کے لیے ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں گی۔
یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر 14 اکتوبر تک عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروائی گئی تو احتجاج کی کال کو مؤخر نہیں کیا جائے گا۔