ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم “جِگرا” کی ریلیز کے بعد IMDb کے آئیکونز اونلی سیگمنٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے اہم لمحات، خاندانی زندگی اور مستقبل کے خوابوں کے بارے میں گفتگو کی۔
عالیہ نے اپنی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ مزید بچوں کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے اور بچے چاہییں، زیادہ سفر، اور بس ایک صحت مند، خوشحال، سادہ، خاموش، پُرسکون اور قدرت سے بھرپور زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔”
عالیہ نے اپنے اہداف کے بارے میں بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ صرف سنگ میل کو اہمیت دیتی ہیں، نہ کہ مخصوص اہداف پر یقین رکھتی ہیں۔
اپنی فیملی کے کردار پر بات کرتے ہوئے، عالیہ نے کہا کہ ان کے والد مہیش بھٹ اور والدہ سونی رازدان کے فلمی پس منظر نے انہیں انڈسٹری کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی، لیکن انہوں نے یہ بھی سکھایا کہ اس صنعت میں کامیابی کے لیے سخت محنت اور مضبوط دل کی ضرورت ہوتی ہے۔
عالیہ نے مزید کہا، “آپ کو ہر کامیابی کے بعد بھی یہ یقین نہیں کرنا چاہیے کہ یہ ہمیشہ رہے گی۔”