لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر کپتان شان مسعود پر طنز کیا۔
ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، یونس خان نے شان مسعود کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے بالواسطہ انداز میں کہا کہ بعض افراد میں ٹیم کی قیادت کرنے کی اہلیت نہیں ہوتی، مگر اہم عہدوں پر فائز لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی اچھا بولتا ہے یا تعلیم یافتہ ہے تو اسے کپتان بنا دیا جائے، چاہے وہ ایک اچھا کھلاڑی ہو یا نہ ہو۔
دوسری جانب، شان مسعود ریڈ بال فارمیٹ میں ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے خلاف تین، کمزور حریف بنگلادیش کے خلاف تین، اور اب انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس نے انہیں ناکام ترین کپتان بنا دیا۔
انگلینڈ نے پاکستان کو ملتان ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی، اور اس میچ میں پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے باوجود اننگز کی شکست کا سامنا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
یہ بھی واضح رہے کہ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان ابھی تک کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا۔