لاہور: موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں جماعت اسلامی کا اہم اجلاس جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اس تاریخی اجلاس میں 46,000 ارکان سے خطاب کر رہے ہیں۔ اراکین کے لیے تمام اضلاع میں آن لائن اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور ملک بھر سے جماعت اسلامی کی خواتین ارکان بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ آئینی ترامیم اور بجلی کے بلوں میں کمی پر بھی گفتگو ہو رہی ہے۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس، آئی پی پیز، اور حکومتی معاہدوں پر بھی بحث کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر حق دو عوام کو تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
یہ اجلاس کسی بھی سیاسی پارٹی کی جانب سے براہ راست تمام ارکان کی شرکت کا پہلا موقع ہے، جو اس کی اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔