کراچی: پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے امدادی سامان بھیجنے کے لیے چارٹر پروازوں کی پیشکش طلب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں معروف ایئرکارگو کمپنیوں سے 2 چارٹرڈ پروازوں کے لیے بولی طلب کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق، ہر طیارے میں تقریباً 100 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والی ایئرکارگو کمپنیاں لازمی طور پر انکم اور سیلز ٹیکس کے محکموں میں رجسٹرڈ ہونی چاہئیں۔ بولی میں شرکت کے لیے درخواست فارم این ڈی ایم اے اور پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ بولی کے دستاویزات، ہدایات، شرائط و ضوابط کے ساتھ 13 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ درخواستیں بولی دہندگان کی موجودگی میں اسی روز کھولی جائیں گی۔