لاہور: پنجاب کے پانچ اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، یہ اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو شامل ہیں۔ دفعہ 144 تین روز کے لیے نافذ کی گئی ہے، جس کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے پیر 14 اکتوبر تک ہوگا۔ اس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر، عوامی اجتماعات کو دہشت گردوں کے لیے نرم ہدف سمجھا جا رہا ہے۔ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔