اسلام آباد۔پاکستان پیپلز پارٹی کا مجوزہ آئینی ترامیم کا مسوہ سامنے آگیا ،پیپلز پارٹی کی جانب سے آرٹیکل 175اے میں آئینی عدالت کا قیام ڈرافٹ میں شامل ہے ۔مسودے کے مابق سپریم کورٹ ججز کی تقرری کے لیے آئینی کمیشن آف پاکستان کا قیام عمل میں لایا جائے گاکمیشن میں چیف جسٹس ائینی عدالت اور دو سینیئر ترین جج شامل ہونگے ، صوبائی سطح پر ہائی کورٹس ججز کی تقرری آئینی کمیشن آف پاکستان کرے گی۔ سی سی پی چیف جسٹس آئینی عدالت اور دو سینئر ججوں پر مشتمل ہوگی، سی سی پی میں سپریم کورٹ کا ایک ریٹائر یا چیف جسٹس کا نامزد کردہ نمائندہ شامل ہوگا۔علاوہ ازیں اٹارنی جنرل آف پاکستان اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، قومی وسینیٹ کے دو دو ارکان بھی سی سی پی کا حصہ ہوں گے، آرٹیکل دو سو نو میں ججوں کو ہٹانے کا طریقہ کار بھی واضع کیا گیا ہے۔ مسودے کے مطابق سی سی پی میں پاکستان بار کونسل کا نمائندہ قومی وسینیٹ کے دو دو ارکان ہوں گے ۔مسودے میںچیف جسٹس ائینی عدالت کی تجویز پر سپریم کورٹ یا ائینی عدالت کا ریٹائرڈ جج بھی شامل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ کمیشن میں وفاقی وزیر قانون اٹرنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کا نامزد کردہ ایڈوکیٹ شامل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے ۔ مسودے میں آرٹیکل 209میں ججوں کو ہٹانے کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے جبکہ سی سی پی چیف جسٹس دوسینئر ججز اور دو صوبائی ججز پر مشتمل پر مشتمل کمیشن کو ججوں کو ہٹانے کا اختیار بھی ہوگا ۔