اسلام آباد ۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل لارحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کمیٹی میں پیش کر دیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ حکومت نے اپنا مسودہ مشترک کیا ہے۔
سیاسی جماعتوں کی مسودہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جہاں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے آئینی ترمیمی مسودہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔
کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنا مسودہ پیش کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کردہ تجاویز بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں، اور جے یو آئی کی تجاویز بھی شامل تھیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کیا جائے، لیکن ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کب تک ممکن ہوگا، مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔