دکی: بلوچستان کے ضلع دکی کی ایک مقامی کول کمپنی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 8 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اس حملے میں 8 مزدوروں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں نے دس کوئلہ کانوں کے انجن کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ ناصر نے بتایا کہ حملہ ان کی کوئلہ کانوں پر کیا گیا اور اس میں ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر اور دیگر بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت موقع سے لاشیں اٹھا رہے ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کانوں پر ہونے والے اس حملے میں اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔