اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورتی عمل کا دوبارہ آغاز، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین خورشید شاہ کریں گے۔ اس اجلاس کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر مجوزہ ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں دونوں جانب سے اپنے اپنے ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے بارے میں حکومت اور اپوزیشن کے مجوزہ ڈرافٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس صرف اراکین اسمبلی تک محدود رہے گا، اور سینیٹ کے اراکین کو آج کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔