کراچی: شہر قائد کے متعدد علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مضافتی علاقوں جیسے اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید اور ملیر میں بارش ہوئی، جبکہ گلشن معمار میں گرد آلود ہوائیں چلیں۔
محکمہ موسمیات نے آج کے لیے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو یہ 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
کراچی کے موسم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 4 سے 5 روز کے دوران شہر گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں، خاص طور پر ملیر، موٹروے ایم 9 اور اطراف میں بارش ہوئی تھی، جس نے گرمی کی شدت کو کم کیا۔