راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست دائر کی ہے، جس میں وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں معلومات ملی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو خراب صورتحال میں رکھا گیا ہے، اور ڈاکٹر کو ان کے چیک اَپ کے لیے بھی اجازت نہیں دی گئی۔
نورین نیازی نے کہا کہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بغیر کسی قانونی وجہ کے ملاقات پر پابندی عائد کی ہے، حالانکہ ایس او پیز کے مطابق جمعرات کا دن فیملی ملاقات کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔
بعد میں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں قید کیا گیا ہے اور انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ہم اس وجہ سے پریشان ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ نورین نیازی نے کہا کہ جتنی قربانیاں بانی پی ٹی آئی نے اس ملک کے لیے دی ہیں، ہمیں امید نہیں تھی کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، انہیں جیل میں اس طرح رکھا گیا ہے جیسے وہ کوئی مجرم ہوں۔