اسلام آباد۔دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے خط لکھ دیا،،دفتر خارجہ کا خط میں کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے۔حکومت پاکستان نے اجلاس کے معززیں اور مندوبین کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات اٹھائے ہیں اس لیے اجلاس کے دوران تمام سفارتکار اپنی نقل و حرکت کا محدود رکھنے پر غور کریں۔ غیر ملکی سفارتکار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں۔جبکہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کی خواہاں ہے۔۔