اسلام آباد۔چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے کے پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم اور آئی سی ٹی کے ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، سی ڈی اے سینئر افسران اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی (پی ایل آر اے)کے افسران نے شرکت کی۔
پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے افسران نے اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی سی ٹی کےدائرہ کار میں آنے ولے 25موضع جات کی ڈیجٹلائیزیشن مکمل کی جا چکی ہے اور رواں ماہ کے آخر تک ان موضع جات کو عوام الناس کی سہولت کے لئے آن لائن کردیا جائےگا۔اس ضمن میں بارہ کہو اور ترلائی میں دوسروس سٹیشن بھی قائم کئے جارہے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آبادمیں E-Stampaperکے اجراء کے لئے بھی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں اور جلد ہی اسلام آباد میں E-Satmpaper کا اجراء شروع کردیا جائے گا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ E-Stampaper کے اجراء کے بعد اسلام آباد میں E-Registry کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔
سی ڈی اے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سافٹ وئیر کی ٹیسٹننگ مکمل کی جا چکی ہے جبکہ ہاؤس کیپنگ کے مراحل کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی کوالٹی اشورنس جس کے بعد یہ سسٹم جلد ہی عوام کی سہولت کے لئے دستیاب ہوگا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن اور وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کو سمارٹ سٹی بنانے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے.انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ڈیجٹلائزیشن اور پراپرٹی مینجمٹ سسٹم کی سہولت اسلام آباد کے لیے خصوصی ایپ پر بھی فرا ہم کی جا ئے گی۔
یاد رہے کہ پی ایل آر اے پراپرٹی مینجمٹ سسٹم کے تحت سی ڈی اے کی لینڈ اور پراپرٹی کی 130,000 فائلز کو ڈیجٹلایز کر رہا ہے۔