اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ پی ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل فرحت عباس جنجوعہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے دفتر آمدپہنچ گئے اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،عطا تارڑ نے کہا کہ مرحوم کا انتقال فرحت عباس جنجوعہ اور اہل خانہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا،سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔