اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے خود کو زہر دینے کی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ حالیہ احتجاج اور دھرنے میں ان کی عدم شرکت کے حوالے سے بیماری کو بہانہ بنایا گیا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی رہائی، آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب کارکنوں اور پاکستانیوں نے ہمت باندھی، تو ان کی صحت نے انہیں احتجاج میں شرکت سے روکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے بعد قوم کو خوفزدہ کرنے کے حالات کے بعد ہونے والے دھرنے میں عوام کی ہمت کا خواب انہوں نے دیکھا۔ مروت نے وضاحت کی کہ جب انہیں اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، تو 8 دن کی تحویل کے بعد رہائی کے بعد وہ کورونا اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے ان کا وزن بھی کم ہوا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا پر زہر دینے کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کے حالیہ ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں، جن میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا۔