لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں، وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں۔بھائی کیسے کرلیتے ہو۔عظمی بخاری نے اپنے بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس عوام کے لیے فنڈز نہیں ہیں، مگر دھرنے، جلسوں اور احتجاج کے لیے تمام وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ریلیف، کسانوں اور سولر پروگرام سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ انہوں نے صرف اعلان کیا تھا۔عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دینے اور یونیورسٹیاں چلانے کے لیے بھی فنڈز نہیں ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں 55 ارب کا ریلیف، سستی روٹی اور آٹا فراہم کیا ہے۔