لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، المعروف ڈکی بھائی، اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق، عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی، جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن آرگنائز کرائم یونٹ نے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد دونوں کو حراست میں لیا۔ڈکی بھائی اور عروب جتوئی نے معافی نامہ پیش کیا، جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔