لاہور: گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں عائشہ حامد نے بطور محتسب پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یہ تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی، جہاں سابق صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، چئیرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور جہانزیب خان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عائشہ حامد سے عہدے کا حلف لیا۔ وہ پہلی خاتون ہیں جو محتسب پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔تقریب میں سیکرٹری امپلیمینٹیشن اور کوآرڈینیشن رفاقت علی نسوانہ نے محتسب پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی پڑھ کر سنایا۔