ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم کرنے پر پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فواد خان اور وانی کپور کی پہلی فلم “عبیر گلال” کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی تصدیق ایک بیرون ملک تفریحی اشاعت نے کی۔ یہ فلم لندن اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر شوٹ کی جا رہی ہے، اور اکتوبر و نومبر کے دوران پروڈکشن جاری رہے گی، جبکہ ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک متوقع ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ملائیکہ اروڑہ اور ردھی ڈوگرا بھی شامل ہیں، جو اگلے ماہ برطانیہ میں عملے میں شامل ہونے والی ہیں۔
جہاں فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی خبر پر مداح خوش نظر آئے، وہیں مشی خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اسٹوری میں اس معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ فواد خان اپنے ملک میں اے لسٹ اداکاراؤں کے ساتھ میگا پراجیکٹس میں کام کرنے سے انکار کرتے ہیں، جبکہ اب وہ بھارت کی ایک ایسی اداکارہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو زیادہ مشہور نہیں ہے۔