پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ فوجی دستوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور وہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مستعدی سے گشت کر رہے ہیں۔
4 اکتوبر کو وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کا گشت جاری ہے۔
26 نمبر چونگی کے علاقے میں بھی فوج ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موجود اور الرٹ ہے۔ فوج کو واضح اور غیر مبہم رولز آف انگیجمنٹ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کسی بھی شرپسند کو امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔