اسلام آباد (شاہد میتلا،ایکسکلوسیو) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا پر تحریک انصاف کے احتجاج کو لے کر ملاقات کے تناظر میں مختلف دعوے سامنے آرہے ہیں جن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کسی بھی وقت گورنر راج لگایا جاسکتا ہے تاکہ علی امین گنڈا پور کو سبق سکھایا جاسکےجس پر بلوم پاکستان اردو نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے رابطہ کیا۔فیصل کریم کنڈی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزیراعظم کو صوبے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریف کیا ہے۔گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ یہ ملاقات خالصتا سکیورٹی امور پر تھی اس لئےاس قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی۔گورنر راج لگانے کے امکان کے حوالے سے بھی ان کا جواب نفی میں تھا کہ فی الحال اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج صدر لگاتا ہے،وہاں سے بھی اس پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے تاہم گورنر راج کے اطلاق میں پانچ منٹ لگتے ہیں۔اگر صدر اور وفاقی حکومت نے ذمہ داری دی تواس کو نبھائینگے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کل بھی اسلام آباد میں ہیں اور اہم عہدیداران سےملاقاتیں کرینگے۔ملاقات میں محسن نقوی اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔