جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے آن لائن سروس بائیکیا کے مالک کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ وکیل رافع ظفر کی درخواست پر کیا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ بائیکیا کی رائیڈ کے دوران وہ ایک حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حادثے کے بعد بائیکر انہیں زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مدعا علیہان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور رائیڈر کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا جائے، کیونکہ حادثہ رائیڈر کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا تھا۔
عدالت نے بائیکیا کے مالک کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، تاکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکیں۔