واشنگٹن۔امریکا کے نائب وزیرِ خارجہ کرٹ کیمبل نے بتایا ہے کہ امریکا نے اسرائیل پر ایرانی حملے کا جواب خود دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ دنیا کو یہ واضح کر سکے کہ اسرائیل پر حملہ، امریکا پر حملہ ہے۔
کیمبل نے کہا کہ ایران نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور امریکا بھی جواب دینے کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ امریکا کی سلامتی کا معاملہ ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اسرائیل پر حملے کی سخت قیمت چکانی پڑے گی اور حملہ ناکام بنانے میں پارٹنرز کا شکریہ ادا کیا۔
اسرائیلی مندوب نے مزید کہا کہ ایران حزب اللہ، حماس اور حوثیوں کے پیچھے چھپتا رہا ہے، لیکن حالیہ حملے نے ایران کو بے نقاب کر دیا ہے۔ نصراللہ کے بدلے لینے کی کوشش میں ایران نے ثابت کیا کہ وہی حزب اللہ ہے، اور ہم ایسے بدلے کا سامنا کریں گے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔