اسلام آباد: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی بلاک بسٹر فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ فلم آج یعنی 2 اکتوبر کو بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی، مگر ہندو انتہا پسند پارٹی کی مداخلت کی وجہ سے اس کی ریلیز رک گئی۔
فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم منڈی والا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی ریلیز کے خلاف بھارتی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس کی وجہ سے بھارت میں اس کی ریلیز معطل ہو گئی ہے۔
ندیم منڈی والا نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یہ فلم ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ہے، اور جب تک عدالت اپنا فیصلہ نہیں دیتی، اس بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر فلم کی بھارت میں ریلیز ممکن ہوئی تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بڑی کامیابی ہوگی۔
یاد رہے کہ 2016 میں اُڑی حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ فواد خان اور ماہرہ خان پہلے بھی بالی ووڈ میں کام کر چکے ہیں، فواد خان نے “خوبصورت” (2014) اور ماہرہ خان نے “رئیس” (2017) میں کام کیا ہے۔
“دی لیجنڈ آف مولا جٹ” 1979 کی پاکستانی کلاسک فلم کا ری میک ہے، جس میں مقامی ہیرو مولا جٹ اور اس کے حریف نوری نٹ کی دشمنی کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم پاکستان میں 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔