اسلام آباد ۔ریڈ زون میں راستے بند ہونے سے نہ صرف عام شہریوں کومشکلات ہیںبلکہ حکومتی ارکان بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں،بدھ کے روز وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق کو اس وقت مشکل پیش جب وہ ریڈزون داخل ہورہے تھے کہ آگے سے کنٹینر کے ذریعے راستے بند تھے تاہم انہوں نے گاڑی سے اتر کر پیدل چلنا شروع کر دیا،اس دوران صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ مصدق ملک صاحب آپ کو بھی راستہ نہیں ملا جس کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو نہیں جانے دے رہے تو مجھے کیوں جانے دینگے۔