تل ابیب: ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے عبرانی زبان میں ایک ٹوئٹ میں اسرائیل کو زیادہ شدید اور طاقتور حملوں کی دھمکی دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اپنی پہلی ٹوئٹ “نصر من اللہ و فتح قریب” کے بعد دوسری بار اسرائیل کو وارننگ دی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ کی مدد سے آئندہ حملے میں جو ضرب صیہونی ریاست کو لگے گی، وہ پہلے حملے سے کہیں زیادہ شدت اور تکلیف دہ ہوگی۔آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائے گئے میزائلوں کی تصویر بھی شائع کی تھی، جن پر “نصر من اللہ و فتح قریب” لکھا ہوا تھا۔ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے زیادہ تر ایف-35 طیاروں کے اڈے نیو ایٹم ایئر بیس پر گرے تھے۔