تل ابیب ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایرانی حملے کے اختتام کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو شیلٹرز سے باہر آںے کی اجازت دے دی ہے ۔ڈینئیل ہگاری نے ایرانی حملے کے بعد ٹیلی ویژن پر آخر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج ‘دفاع اور جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے ،انہوں اس بات پر زور دیا کہ جواب صحیح وقت پر دیا جائے گا۔اسرائیلی فوج کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایران اب اپنا نیوکلئیر پروگرام ختم ہی سمجھے ۔