لاہور ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز زون کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان، جو کہ این اے 142 ساہیوال سے منتخب ہوئے ہیں، مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اس طرح حکومت کی سیٹس کی تعداد 216 ہو گئی ہے۔ بعد میں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ “پی ٹی آئی کو اپنے تین رکن قومی اسمبلی سے رابطہ نہیں ہے، کیونکہ یہ تین افراد ترامیم کے لیے حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں۔”زبیر احمد نے مزید کہا کہ اب حکومت کے پاس 219 ووٹ ہوں گے، اور دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ کیا صورتحال بنتی ہے۔