پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر کا مستقبل خطرے میں ہے، کیونکہ انہیں کھیل میں واپسی کے لیے فوری سرجری کرانا ضروری ہے۔ آسٹریلیا سے چین پہنچ کر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ابوبکر بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق، اگر ابوبکر کی گھٹنے کی فوری سرجری نہیں کی گئی تو ان کی انجری پیچیدہ ہو سکتی ہے، اور اس کے لیے لاکھوں روپے کی ضرورت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے حکام نے بتایا کہ ابوبکر کا چیک اَپ کیا جا رہا ہے اور ان کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ اگر بیرون ملک علاج کی ضرورت پیش آئی تو انہیں وہاں بھیجا جائے گا۔
پی ایچ ایف کے صدر نے ابوبکر کے علاج کے لیے وزیراعظم سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے، اور جلد پیش رفت کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کے اَن فٹ کھلاڑی بیرون ملک سرجری اور ری ہیب کے خواہاں ہیں، جس پر بھاری اخراجات آئیں گے۔