وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل میں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے کہ لاسپور جھیل پانی سے بھر گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ دیربالا نے دریائے کمراٹ اور دریائے پنجکوڑہ کے قریب رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس نے بھی مساجد میں اعلانات کرکے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر عوام کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔