رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 51 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 2024 کے مون سون کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جو یکم جولائی سے 30 ستمبر تک کی مدت کا احاطہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، بلوچستان میں معمول سے 111 فیصد زیادہ بارش ہوئی، جبکہ سندھ میں یہ شرح 108 فیصد زیادہ رہی۔ پنجاب میں معمول سے 48 فیصد اضافی بارش ریکارڈ کی گئی، اور گلگت بلتستان میں یہ 2 فیصد زائد تھی۔
دوسری جانب، کشمیر میں معمول سے 21 فیصد کم بارش ہوئی، جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ شرح 5 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف صوبوں میں مون سون کی بارشوں میں نمایاں فرق پایا گیا ہے۔