بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور آئی سی سی کے نو منتخب سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے کرکٹرز کو فی میچ 7.5 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 24 لاکھ 87 ہزار پاکستانی روپے) ملیں گے۔
جے شاہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کو میچ فیس کے طور پر 7.5 لاکھ سے لے کر 1 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے (48 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک ملے گی۔ فرنچائز سیزن کے دوران 12.60 کروڑ روپے میچ فیس کے لیے مختص کرے گی۔
اس کے علاوہ، کھلاڑیوں کو معاہدے اور پلیئنگ الیون میں شامل ہونے پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کا ایک حصہ بھی دیا جائے گا، جس سے انہیں مزید مالی فوائد حاصل ہوں گے۔
تاہم، اگلے برس آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی وجہ سے آئی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول میں ٹکراؤ متوقع ہے، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے لیے کسی ایک لیگ کا انتخاب کرنا مشکل ہو جائے گا۔