نیو یارک۔موسمیاتی تبدیلیاں عالمی سطح پر اہم چیلنج ہیں، دو سال قبل تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا،معالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، سو سے زائد ترقی پذیر ملک قرضوں کے چنگل میں ہیں، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں، موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی اشاریئے بہتر اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،بحرانی صورتحال میں معیشت سنبھالی، آج ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، درپیش چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہماری ترجیح ہے،اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے، زراعت، ٹیکنالوجی، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی، معدنیات کے شعبوں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی،ہمارے بہادر جوان، بچے اور شہری اس ناسور کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، فتنہ الخوارج کے عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا،ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، عزم استحکام کے ذریے امن و سلامتی یقینی بنائیں گے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کرے۔