راولپنڈی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک اور افغان دہشت گرد کی پہچان کر لی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 26 ستمبر 2024 کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کامیاب آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک شدگان میں سے ایک افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے تعلق رکھتا ہے۔ اس افغان دہشت گرد کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ہلاک شدہ کا نام سیف اللہ ولد دین فراز ہے، جو فتنتہ الخوراج کے گروپ گل بہادر سے وابستہ تھا۔ ہلاک دہشت گرد سے ملنے والا شناختی کارڈ اس کے افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ سیف اللہ سے حاصل ہونے والا افغان عبوری حکومت کا جاری کردہ ہتھیار رکھنے کا اجازت نامہ یہ ثابت کرتا ہے کہ شفیق اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار رکھنے کی مکمل آزادی حاصل تھی۔ پاک فوج نے فتنتہ الخوراج کے خلاف کئی کامیاب آپریشنز کر کے ان دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ زندہ بچ جانے والے دہشت گرد افغانستان فرار ہو گئے ہیں جہاں انہیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔ افغان طالبان نے 2021 میں افغانستان پر کنٹرول کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فتنتہ الخوراج کو مکمل تعاون، فنڈنگ اور مدد فراہم کی ہے۔ افغان طالبان کے پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور ہلاک ہونے والے افغان دہشت گردوں کی صورت میں موجود ہیں۔