وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکولز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں اسکول عمارتوں کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے مخدوش اور غیر محفوظ عمارتوں میں بنے اسکولوں کی بندش اور صفائی کی صورتحال کی جانچ کا بھی کہا۔
انہوں نے عوامی امور پر توجہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور مستقبل قریب میں شکایات میں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن میں بہتری آ رہی ہے، اور پولیس کو عوام میں ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مجرموں میں خوف پیدا کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے مظفر گڑھ کے مرکزی علاقوں میں تجاوزات اور ناقص صفائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔