راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث ایک 45 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئیں۔
یہ خاتون 20 ستمبر کو بے نظیر بھٹو اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل ہوئیں، جہاں ان کی ٹیسٹ رپورٹس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ وہ کنٹونمنٹ علاقے کے مصریال روڈ کی رہائشی تھیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، ڈینگی کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب پانچ ہو گئی ہے۔