اسلام آباد۔بیلاروس کے ڈپٹی منسٹر انڈسٹری، الیکسی کشنارینکو میں سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و انوائرنمنٹ طلعت محمود گوندل اور اسلام آباد پبلک ٹرانسپورٹ ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے. اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور بیلاروس کے درمیان باہمی تعاون خاص طور پر اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری کو فروغ دینا تھا۔
اجلاس کے دوران بیلاروس کے ڈپٹی منسٹر انڈسٹری الیکسی کشنارینکو (Aleksei Kushanerenko) نے اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے حوالے سے مکمل تعاون کی پیشکش کی جو پائیدار اور ماحول دوست عوامی ٹرانسپورٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے. سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود گوندل نے اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام کے حوالے سے بیلاروس کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سی ڈی اے کے ویژن کے مطابق ایک صاف اور مؤثر ٹرانسپورٹیشن سسٹم ہے. انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سی ڈی اے پہلے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں الیکٹرک بسیں متعارف کروا چکا ہے. ان الیکٹرک بسوں کے آنے سے نہ صرف کاربن فٹ پرنٹ کو کمی آئی ہے بلکہ اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے کو بھی بہتر بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔.
مزید برآں دونوں جانب سے پاکستان میں الیکٹرک بسوں اور چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی. میٹینگ میں بیلاروس کے الیکٹرک گاڑیوں کی پیداواری کارخانوں کے قیام اور بیلاروس کے ہائی ٹیک آٹوموبائل کمپنیوں اور سی ڈی اے کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر (JVs) بھی بات چیت کی گئی۔ سی ڈی اے کی جانب سے مستقبل کے رابطے کے لئے ایک فوکل پوائنٹ بھی نامزد کیا گیا. جو منسک آٹوموبائل پلانٹ، بیلاروس کے ساتھ تعاون کے مواقع کا جائزہ لے گا اور پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر میں مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی ممکنات کو تلاش کرے گا۔
ملاقات کا اختتام سی ڈی اے اور بیلاروس کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا جس کا مقصد پائیدار اور ماحول دوست عوامی ٹرانسپورٹ میں تعاون ہے جو بڑھتی ہوئی شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کی توقع رکھتی ہے جو پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کی حمایت کرتی ہے۔